پشاور (مانند نیوز)انفارمیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے صوبائی انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی انفارمیشن کی پوسٹ پر ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن سے سینئیر ترین آفیسر کی بطور ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ وزیر اطلاعات اور صحافی برادری سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے. اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس صدر محمد سجاد کی زیر صدارت ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور کارکردگی مزید بہتر بنانے پر تفصیلی بحث ہوئی. انفارمیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال کاکا خیل، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، صحافی برادری، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن، پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، علماء و مشائخ اور دیگر تمام تنظیموں کی خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انفارمیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اصولی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا. انفارمیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی انفارمیشن محمد عمران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. صدر انفارمیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد سجاد نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مشکور ہیں جنہوں نے ڈی جی انفارمیشن کی پوسٹ پر ٹیکنیکل اور میرٹ کی بنیاد پر تقرری میں اپنا کردار ادا کیا. انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ڈی جی کے ساتھ مل کر خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائیں گے جبکہ ملازمین کی فلاح و بہبود کا تسلسل جاری رکھیں گے.