سوات(مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے سوات ودودیہ ہال میں ورکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے اس دفعہ سوات مسلم لیگ ن کا ہی رہے گا، دن کو رات اور رات کو دن کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں عوام میں کارکردگی کی بنیاد پر اپنے قائد نواز شریف کا پیغام عام کر رہا ہوں، ہم کارکردگی کو لیکر عوام کے پاس جا رہے ہیں جبکہ مخالفین کے ساتھ نہ تو کارکردگی ہے اور نہ ہی خدمت، مینڈیٹ کے بغیروزیراعلیٰ سے بھی زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جو تاریخ کا حصہ ہے، مخالفین اوٹ پٹانگ پر اُتر آئے کوئی کہتا ہے شانگلہ کوئی سوات مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کارکن نواز شریف کی 21 اکتوبر کوپاکستان آمد کی بھر پور تیاری کریں،انشاء اللہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر رہیں گے۔ورکرز کنونشن سے پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں انجینئر امیر مقام کی قیادت میں انشاء اللہ خیبر پختونخوا بھی مسلم لیگ ن کا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہم سارے انجینئرا میر مقام کی قیادت میں متحد ہیں،کنونشن سے سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، قوی خان، سردار خان، محمد علی شاہ، عبداللہ یوسفزئی، ارشاد خان، سید صادق عزیز، فضل رحمان نونو، آفرین خان، آصف باچا، عثمان غنی، عجب خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انجینئرا میر مقام نے کہا کہ ملک کو دوبارہ 2017 کی پوزیشن پر لائیں گے، مخالفین یہ نہیں کہہ سکتے کہ امیر مقام دہشت گردی یا دوسری آفات میں غائب تھے سب کو پتہ ہے کہ 7 دفعہ موت دیکھ کر بھی عوام کے ساتھ رہا، اورکوئی یہ بھی ثابت نہیں کر سکتا کہ امیر مقام نے ایک پائی کی کرپشن کی بلکہ بغیر مینڈیٹ کے سڑکوں، ہسپتال، بجلی اور گیس کے بے شمار منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ سیلاب ہویا دیگر قدرتی آفات میں نے، میرے خاندان اور لیگی ورکروں نے دن رات محنت کرکے متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا،وزیراعظم بھی ہماری دعوت پر تشریف لائے اور اعلانات کئے انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہا کہ ملک کی بد حال معاشی صورتحال کو پھر سے ٹریک پر لانے کیلئے میاں نواز شریف کی قیادت کی ضرورت ہے اور لوگ یہ سمجھ چکے ہیں کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے