بٹ خیلہ (مانند نیوز)گورنمنٹ ٹیچر الائنس ملاکنڈنے مطالبات کے حق میں ملاکنڈ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں الائنس میں شامل تمام تنظیموں کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جی ٹی اے ملاکنڈ کے چئیرمین سلیم رضا، صدر سراج الدین، عبیدالرحمان، الطاف اورسید مولاوغیرہ نے کہا کہ ان کے مطالبات چار بنیادی نکات پر مشتمل ہے جس میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی مستقلی، اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور پنشن، سی پی فنڈ خاتمہاور کٹوتی سمیت جبری پروموشن نامنظوری شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان کے جائیز مطالبات اگر منظور نہ ہوئے تو صوبائی قیادت کی کال پر سڑکوں پر نکل آنے اور پشاور میں احتجاج سے بھی دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور کرنے کے بجائے ان کے مطالبات خوش اسلوبی سے حل کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے