اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑنیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق،نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑنیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نگران وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔نگران وزیراعظم اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔ZS

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے