شبقدر(مانند نیوز)تمام ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین مریضوں اور انکے لواحقین کی مدد میں اپنا کردار ادا کرے۔ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے ہسپتال کے اندر کلینکس چلانے پر پابندی ہیں بیوٹی پارلر کو ہر گز برداشت نہیں کر سکتے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلیے کوششیں جاری ہے یہ باتیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر فرہاد خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر کے دورے کے موقع پر بتائیں انہوں نے بتایا کہ شبقدر کے عوام کی شکایات پر نوٹس لیکر دورہ کیا دورہ کے موقع پر مختلف وارڈز، لیبارٹری ایکسرے لیبر روم الٹرا ساونڈ او ٹی اور دیگرجگہوں کا جائزہ لیا گیا ڈی ایچ او فرہاد خان نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے ہسپتال کے اندر بیوٹی پارلر چلانے کی شکایت تھی ہسپتال کے اندر بیوٹی پارلر بالکل نہیں چلایا جاتا اس میں کوئی صداقت نہیں ہسپتال مریضوں اور انکے لواحقین کی مدد کرنے کیلیے ہیں ڈی ایچ او نے تمام ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر میں مریضوں کی علاج کے لئے دیانتداری سے کام کریں مریضوں اور انکے لواحقین کو شکایات کا موقع نہ دیں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر مریضوں کیلئے بہتر علاج گاہ ہیں ہسپتال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلیے کوششیں جاری ہے ڈی ایچ او فرہاد خان کیساتھ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن بھی انکے ہمراہ تھے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمود جان ڈی ایم ایس ڈاکٹر مصباح اللہ اور دیگر عملہ ڈی ایچ او ڈاکٹر فرہاد خان کے دورے کے موقع پر موجود تھے ڈی ایچ او ڈاکٹر فرہاد خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر کے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے بارے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے تمام جگہوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر خاص کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے