چارسدہ (مانند نیوز)تنگی میں خواجہ سراء کے ساتھ اجتماعی بد فعلی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ تنگی بہرمند شاہ نے خواجہ سراء کو اجتماعی بد فعلی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے وادارت میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ تنگی کو خواجہ سراء کے ساتھ 4 ملزمان کا اجتماعی بدفعلی اور ان پر تشدد کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی، پولیس نے خواجہ سراء شیر خان عرف گرگرا کی مدعیت پر ملزمان نعمان، شینا فوجی، کانڑے اور اسم نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔