پشاور(مانند نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ تعلیمی نظام کی بہتری ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا تعلیمی معیارکی بہتری میں اپنا کردار اداکرینگے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں سکول ‘کالج ‘ مدارس اوراقلیتی براردی کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات رکھے ہیں جس میں فرسٹ پوزیشن ہولڈر کیلئے ایک لاکھ روپے’ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے کیلئے بچاس ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کیلئے 25ہزارروپے مختص کئے ہیں گذشتہ روز گلبہار شکرپورہ کے علاقے میں میئر پشاور حاجی زبیر علی کے تعاو ن سے گورنمنٹ پرائمری سکول کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر تحصیل چیئرمین کلیم نے سکول کا باقاعدہ افتتا ح کیا اس موقع پر پی کے 71 کے ا امیر حاجی ولی خان ‘ حاجی اعجازخَان’ ربنواز’قیصر زمان اور جمعیت علماء اسلام کے کارکن بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ سکول کے افتتاحی تقریب میں علاقہ معززین سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پرتحصیل چیئرمین شاہ عالم کلیم اللہ نے کہاکہ اپنے حلقے کیلئے تعلیمی میدان میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول کیلئے اپناکردار اداکرینگے کیونکہ قوموں کے ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہیں تاکہ بچوں کو تعلیم کے سہولیات میسر ہوں اور باآسانی اپنی تعلیم حاصل کرسکیں اس موقع پر علاقہ عمائدین نے میئر پشاورحاجی زبیر علی اور چیئرمین شاہ عالم کلیم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے انکے علاقے کا د یرینہ مسئلہ حل کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے