شیر گڑھ(مانند نیوز) شیر گڑھ پاکستان ڈپو کے سامنیکسان بورڈ ضلع مردان کیزیر اہتمام کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین سے کسان بورڈ کے صوبائی صدررضوان اللہ خان، حاجی شیر علی خان،فرہاد علی خان، حاجی رجب گل، حاجی معتبر خان، علی حیدر، عمر زادہ، شیر علی خان ناظم، اور حاجی عبدالغفور نے خطاب کیا.جبکہ اس موقع پر ممتاز کاشتکاران حاجی نعمت اللہ،حاجی نورمحمد،یعقوب خان اور محمد نور بھی موجود تھے مقررین نے تمباکو کمپنیوں کی دوغلی اور غیر واضح پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تمباکو خریدار کمپنیاں سرعام کاشتکاروں کو لوٹ رہی ہیں. لیکن اس ظلم پر ٹوبیکو بورڈ بالکل خاموش ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو بقایا جات دلائے جائے کمپنیوں کے منیجرز اور سپروائزرز نے کاشتکاروں کو highest قیمت دینے کی شرط پر تمباکو لانے پر راضی کیا لیکن 450، 650 اور 700 روپے فی کلو قیمت لگائی گئی جو وعدے کی بدترین خلاف ورزی ہے. بعد میں فی کلو قیمت 1400 تک پہنچ گئی لیکن کمپنیاں اب کاشتکاروں کو higher rate دینے سے انکاری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام کاشتکاروں کو یکساں اور highest rate لگا کر فوری طور پر بقایا جات ادا کر دیے جائیے اور آئندہ سیزن کے لئے تمباکو کی قیمت 1400 روپے مقرر کی جائے انہوں نے وفاقی وزیر زراعت اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین سے اپیل کی کہ تمباکو کاشتکاروں کو تمباکو کمپنیوں سے بقایا جات دلانے کے لئے فوری طور پر مداخلت کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے