شیرگڑھ(مانند نیوز) پختون خوا ملی عوامی پارٹی تحصیل تخت بھائی کے انتخابات مکمل ہوگئے محمدنثارخان صدر جبکہ مبارک زیب ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیرگڑھ میں دیرینہ قوم پرست رہنماء مرحوم شیرین باچہ کے حجرے میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی تحصیل تخت بھائی کے تحصیل کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری موسیٰ باچا،پروفیسر محمد رسان صافی،سابق ایم پی اے اور صوبائی سینئر نائب صدر میرکلام وزیر،ممتاز قانون دان اعجاز خان،ضلع مردان کے صدر پرویز لالا،جنرل سیکرٹری ہمایون خان کی موجودگی میں پارٹی کے تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی کی گئی الیکشن کمیشن نے تحصیل عہدیداران کا آئینی طریقہ کار کے مطابق چناؤ کیا اور بعد ازاں الیکشن کمشنر نے چنے گئے تحصیل کی سطح پر عہدیداران صدر محمد نثارخان،جنرل سیکرٹری مبارک زیب ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان الدین،معاون سیکرٹری جاوید خان ممبر،تاج محمد، نیاز علی شاہ،سجید گل،طارق محمد، مہراب جان،نجیب انور اور امجد مثل خان کے ناموں کا اعلان کیا مہمان خصوصی سابق ایم پی اے اور صوبائی سینیئر نائب صدر میر کلام وزیر نے نو منتخب تحصیل تخت بھائی کابینہ سے حلف لیا اس موقع پر مقریرین نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرانتظام پختون قوم کو منظم کرے گی