پشاور(مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ہونیوالی بے ظابطگیوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں میڈیکل کالجز اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرے کی قیادت ناظم وسیم حیدر اور دیگر عہدیداروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایٹا کے ذریعے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ لیا گیا تھا جسمیں ہزاروں کی تعداد میں امیدارواں نے شرکت تھی انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میں زیادہ تر امیداروں نے بلو ٹوتھ ڈیوائس کا استعمال کیا تھا اور 200سے زائد طلباء و طالبات سے بلو ٹوتھ ڈیوائس برامد ہوئے تھے جس سے ٹیسٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگے اور اہل امیداروں کی حق تلفی ہوئی ہے جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ کو دوبارہ لیا جائے اور جوڈیشل انکوائیری کمیشن بنا کر ملوث افراد کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے