پشاور(مانند نیوز )مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری و صدر مرکزی تنظیم تاجران مردان احسان اللہ باچہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری آپس میں اتحاواتفاق پیدا کرکے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں،ملکی معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا بڑا کردار ہے اور انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی پلازہ بنک روڈ مردان کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی ایم سی پلازہ کے نومنتخب صدر گل جی،جنرل سیکرٹری ہلال خان اور انکی پوری کابینہ سے باقاعدہ حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں مشتاق سیماب، غلام حسین صراف، حاجی رحمت گل، پرویز خان، لالی کاکا، مولانامحمدعلی، سید علی شاہ اورحاجی اسلام نے بھی شرکت کی،احسان باچہ نے کہا کہ ہماری واحد تنظیم ہے جو ہر ضلع میں کام کرتا ہے اور تاجروں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور ہماری تنظیم پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر جگہ تاجروں کے مفادات پر کام کرتا ہے ہم سب اداروں کو ساتھ لیکر ملک کی خدمت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم پہلے بھی سابق کابینہ کے ساتھ کھڑا تھا اور موجودہ کابینہ کے ساتھ بھی کھڑے ہیں کیونکہ یہ تنظیم تاجروں کی تنظیم ہے جسے تاجر برادری نے منتخب کرکے اپنے مسائل کے حل کے لئے زمہ داریاں سونپی ہیں اور اس بات کے پیش نظر ہم مردان کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں انکا جو بھی مسئلہ ہوگا ہم انکے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرینگے