نیویارک(مانند نیوز ڈیسک)امریکا کی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی سپورٹ جاری رکھے گا، امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔نیویارک میں تقریب سے خطاب میں الزبتھ ہورسٹ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی سپورٹ میں قابل اعتبار الیکشن بھی شامل ہیں۔الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں ایسے معتبر انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو تشدد سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرتا ہے۔انہوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ئی ایم ایف)کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ہورسٹ نے وضاحت کی کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا نے امریکا کو پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے طور پر دیکھنے کا موقع دیا، ان تعلقات میں اقتصادی سلامتی اور سیاسی صورتحال جیسے اہم پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔انہوں نے اس تعلق کے سیاسی پہلو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔ہورسٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی اگلی حکومت منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں، سفیر ڈونلڈ بلوم نے یہ پیغام تمام اداروں اور تمام فریقوں تک پہنچایا ہے اور میں نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے