کراچی (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی 2 پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکاررہیں۔ مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد مقامی اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر البتہ برقرار ہے، اسلام آباد تا سکھر کی اپ اینڈ ڈائون پروازیں پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کی گئیں۔کراچی سے تربت کی پرواز پی کے 501 ایک گھنٹہ 26 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی،، پرواز پی کے 242 دمام سے 31 منٹ کی تاخیر سے کراچی پہنچی۔ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 کی روانگی میں ایک گھنٹہ 10 منٹ تاخیر ہو ئی، ملتان سے جدہ کے لیے پی کے 739 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔لاہور سے پی کے 859 کی جدہ روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 321 بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی، دوحہ سے پی کے 288 ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے