کرک (مانند نیوز) ڈپارٹمنٹ آف انگلش، خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک نے منگل کے روز جنوبی پختونخواکے ایک عظیم ترقی پسند مفکر خو شحال خان کاکاجی کے 60 ویں یوم وفات پر انکی زندگی، فکر اور عمل سے نوجوان نسل کو متعارف کرنے کے لیئے اور جنوبی پختونخواکے ترقی پسندانہ سیاسی منظر نامے پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینا ر میں رحمان اللہ صدیقی نے اپنے مقالے میں کاکاجی کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع خٹک نے ترقی پسند سیاست اور ترقی پسند ادب کے گہرے تعلق پر بات کی۔ ڈاکٹر بنارس خان نے اپنے مقالے میں جنوبی پختونخوا کے نمائندہ ترقی پسند ادیبوں کے ادبی مقام پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر نعمت اللہ خٹک نے کرک کے سماجی اور سیاسی منظر نامے کو اجاگر کرتے ہوے کاکا جی کی زندگی کے مذہبی اور سیاسی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر محمد ایاز نے کاکاجی کے ترقی پسندانہ سیاسی کردار کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ نوجوان ری سرچ سکالر محمد طیب نے یونیورسٹیوں میں متبادل بیانیہ اور مکالمے کی ضرورت پر زوردیا۔ سیمنار کے اختتامی کلمات میں چیرمین ڈپارٹمنت آف انگلش، ڈاکٹر سید حنیف رسول کاکاخیل نے ادب ، سیاست اور تاریخ کے گہرے تعلق کو اجاگر کرتے ہوے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ شعبہ انگریزی کے کونسل آف اکیڈمک ری سرچ اینڈ ڈائلاگ کے زیر اہتمام ا س طرح کے سیمنارز کا مقصد انگریزی زبان وادب کے محقیقین اور طلبہ و طالبات کو زبان اور ادب میں نت نئی تحقیقات کے نئے نئے گوشوں سے متعارف کرانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے