تنگی (مانند نیوز)تنگی سرکل میں جلد از جلد ڈی ایس پی تعینات کیا جائے ایک ماہ سے ڈی ایس پی تنگی جیسا حساس عہدہ خالی ہے۔احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اہلیان تنگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے ڈی ایس پی تنگی جیسا حساس عہدہ خالی ہے جس کی وجہ سے تحصیل تنگی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلیمیں بلدیاتی نمائندوں اور پشکلاوتی قامی جرگہ کے عہدیداروں طاہر عارف،فیض الامین،الف خان شیرپاؤ،خالد منصور محمد زئی اور مختار عالم خان نے تنگی میں ایک مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تنگی ایک حساس اسٹیشن ہے مگر بدقسمتی سے پچھلے کئ ماہ سے یہاں کئ ڈی ایس پیز آتے ہیں اور چند دن گزارنے کے بعد ٹرانسفر ہو جاتے ہیں مگر اب تو بے حسی کی انتہا ہوگئ کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ڈی ایس پی تنگی جیسا حساس عہدہ خالی پڑا ہے جس سے تحصیل کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لئے بلدیاتی نمائندگان اور پشکلاوتی قامی جرگہ کے عہدیداروں طاہر عارف، فیض الامین، خالد منصور محمد زئی، الف خان شیرپاؤاور مختار عالم خان نے صوبائی حکومت اور آئی جی پی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ تنگی سرکل میں جلد از جلد ایک ایماندار اور محنتی افسر تعینات کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے