شبقدرچارسدہ (مانند نیوز)شبقدر پولیس کی کاروائی۔ لاکھوں روپے مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد۔پولیس نے شبقدر میں غیر قانونی کرنسی کے خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کئے۔ گرفتار ملزمان ایف آئی اے حکام کے حوالہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کو علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی خفیہ اطلاع ملی۔اطلاع کے پیش نظر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر ریاض خان اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان یاسر، شاہ فیصل، مسلم اور شیر بہادر کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کرنسی برآمد کی، جن میں پاکستانی اور یورپ ممالک کے علاؤہ امریکہ ملائیشیا، قطر، عمان، انڈین، پلپائن، افغان اور دیگر ممالک شامل ہیں، جسے پولیس قبضہ میں لے کر ملزمان کو بند حوالات کیا۔پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد ملزمان اور غیر ملکی کرنسی و ایف آئی اے حکام کے حوالہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے