ہزارہ (مانند نیوز)ہزارہ پولیس کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری 3ہفتوں میں 250 امتناع منشیات کے مقدمات درج،250منشیات فروشوں گرفتار،271 کلو گرام چرس،38 کلو گرام ہیروئن، 16کلو گرام آئس اور 1027لیٹر شراب برآمد۔ہزارہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں جائیں گے،محمد اعجاز خان عوام الناس منشیات فروشوں کی مکمل تفصیل پولیس کو فراہم کریں، اطلاع دینے والوں کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا، ڈی آئی جی ہزارہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ محمد اعجاز خان کی ہدایات کے مطابق ہزارہ پولیس کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،آٹھوں اضلاع میں گذشتہ 3ہفتوں کے دوران ہزارہ بھر میں 250 امتناع منشیات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں،250منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے271 کلو گرام چرس،38 کلو گرام ہیروئن، 16کلو گرام آئس،1027لیٹر شراب برآمد کرکے انکو پابند سلاسل کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے کہا کہ ہزارہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں جائیں گے منشیات فروشوں کی ہزارہ میں کوئی جگہ نہیں انکے خلاف کارروئیاں جاری ہیں کیونکہ منشیات فروش انسانیت اور معاشرے کے دشمن ہے اور خیبرپختونخواہ پولیس ملک دشمن عناصر سے نمٹنا بخوبی جانتی ہے۔ ہزارہ کی عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ وہ منشیات فروشوں یا انکے ساتھ تعاون کرنے والوں کی مکمل تفصیل پولیس کو فراہم کریں اور اپنے علاقہ اور اپنی آنے والی نسلوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔ منشیات فروشوں کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ہزارہ کے علماء کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ منشیات کے استعمال و خرید و فروخت کی شرعی ممانعت کے حوا لے سے لوگوں کوآگاہ کریں۔