سوات(مانندنیوز) سوات ایس پی انوسٹیگیشن آمیر نواز خان کی زیر صدارت ایس پی انوسٹیگیشن آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق آج ایس پی انوسٹیگیشن سوات آمیر نواز خان کی زیر صدارت ایس پی انوسٹیگیشن آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں OIIsانوسٹیگیشن اور تمام پے افسرز نے شرکت کی،میٹنگ میں ضلع بھر میں ہونے والے کرائم اور تفتیش کے عمل کے متعلق جانچ پڑتال کرکے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت کے مقدمات کو انفرادی طور پر ڈسکس کیا گیا،ایس پی انوسٹیگیشن نے ہدایات جاری کی کہ جتنی بھی انٹریس مقدمات ہیں اُن کو جلد از جلد ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مضروب اور مظلوم لوگوں کو انصاف اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے، زیر تفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل کو جلد پورا کرکے عدالتی احکامات کی روشنی میں مقررہ وقت کے اندر اندر چالان کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اور جن مقدمات میں تفتیش عمل کے لیے مزید وقت درکار ہو تو عبوری چالان کے لیے پیش عدالت کیا کرے،تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لاکر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مظلوم کی داد رسی اور انصاف فراہم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اور آخر میں بہترین کارکردگی دکھانیوالے پولیس افسران کو توصیفی سرٹیفیکیٹس اورنقد انعامات دی۔