سوات(مانندنیوز) سوات محکمہ خوراک کی طرف سے ضلع سوات میں سیل شدہ چینی کی قیمت 158 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کی ہدایت، چینی کی بحران کے دوران محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے طرف سے بازاروں اور گوداموں کا معائنہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سوات بھر کے تمام بازاروں میں چھاپوں کے دوران چینی کے متعدد گوداموں کو سیل کیا گیا تھا انکوائری اور سٹاک کے چیک کرنے کے بعد چینی ڈیلروں کے ساتھ محکمہ خوراک اور انتظامیہ کا مشترکہ معاہدہ طے پایا گیا جس کے نتیجے میں تمام ڈیلرز سیل شدہ چینی کو 158 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کریں گے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کا یہ مقرر کردہ ریٹ دوسرے ضلعوں کی نسبت کافی کم ہے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہاشم خان کا کہنا تھا کہ زیادہ قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے