سوات(مانند نیوز) سوات ڈویژنل انتظامیہ ملاکنڈ ڈویژن کی طرف سے تبدیل ہونے والے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عبد الکبیر خان، سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ ملاکنڈ فضل علی خان، اسسٹنٹ کمشنرریو نیو ملاکنڈ شاکر اللہ خان، احسان علی میر پرائیویٹ سیکرٹری ٹو کمشنر، ڈاکٹر خواجہ عرفان ایر یا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او اور کمشنر آفس کے سٹاف نے بھی شرکت کی اپنے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کمشنر آفس کا سٹاف انتہائی محنتی اور ایماندار ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش ہوتا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سٹاف کو عوام کی خدمت اور ہر کام بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کی تلقین کی اور کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعور بنائیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے تمام آفیسرز اور عملے کا شکریہ ادا کیا او ر اپنی طرف سے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عبد الکبیر خان اور سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی خان نے ڈویژنل انتظامیہ کے طرف سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کے مستقبل کیلئے دعا کی۔