اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئے ذمہ داری پوری کرنا چاہیے، بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں اور خدمات ناگزیر ہے،کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے، چیمبرز صنعتی شعبے میں خواتین کی 20 سے 25 فیصد ملازمت یقینی بنانے کے لئے فاسٹ ٹریک میکانزم تیار کریں۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صدر عارف علوی نے بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔صدرمملکت نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رضاکارانہ خدمات اور چیمبرز کی فعال شمولیت ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئے ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔صدر عارف علوی نے پاکستان میں جامع معاشرے کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیمبرز خواتین کو مستقبل کی صنعت کار بننے کے لیے حوصلہ افزائی کریں، خواتین اور خصوصی افراد کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہئیں، کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے۔صدر مملکت نے بینکنگ سیکٹر کی گزشتہ تین سال میں کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرز صنعتی شعبے میں خواتین کی 20 سے 25 فیصد ملازمت یقینی بنانے کے لئے فاسٹ ٹریک میکانزم تیار کریں۔ صدر مملکت نے ملک کے کچھ بینکوں میں خواتین کی 30 فیصد نمائندگی کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے