اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال نے کی، عدالت میں ملزمان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے،سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں۔وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہیں جبکہ شیخ رشید اغوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ مانگی تو سکیورٹی خدشات کا بہانہ بن جائے گا، ملک میں جو پریس کانفرنس کرے اس کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس نہیں آئی جس کے باعث وہ منظرِ عام پر نہیں آئے، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے