کوہاٹ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوہاٹ حفیظ خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اعزاز خان ہمراہ فوڈ سٹاف نے کے ڈی اے بازار اور توغ بازار پر کریانہ دوکانوں کا دورہ کیا۔ چیکنگ کے دوران مختلف دکانداروں پر فوڈ قوانین کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔اسی طرح کوہاٹ کے مختلف بازاروں میں چینی کے گوداموں و دکانوں کا معائنہ بھی کیا۔کوہاٹ میں چینی 150 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔