بٹ خیلہ (مانند نیوز) ملاکنڈکی پیرامیڈیکس کمیونٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے احتجاج ا ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم بند کرنے کی دھمکی دی ہے پروموشن میں مسلسل تاخیر ہیلتھ کیئر کمیشن کے ناجائزچھاپے وجرمانے اور میڈیکل فیکلٹی میں ڈاکٹرز کی بطوررجسٹرار و کنٹرولر تعیناتی سے صوبے بھر کے پیرا میڈیکس سخت بے چینی کا شکار ہے صحت جیسے اہم وحساس شعبے کے پرامن ماحول کیلئے میرٹ پر فوری پروموشن فیکلٹی کے عہدے سینئر پیرا میڈیکس کو دینے اور ہیلتھ کمیشن کو لگام ڈالنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہارپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈکے ہنگامی اجلاس اور بٹ خیلہ ہسپتال میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے سے ضلعی صدرعنا یت اللہ جنرل سیکر ٹری عزیز الر حمن صدر بٹ خیلہ ہسپتال حاجی محمد یونس اور جنرل سیکر ٹری طارق علی نے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہاکہ ہیلتھ کمیشن ہمارے فسٹ ایڈسنٹرز پرچھاپے اور جرمانے لگا کرہمیں بلاوجہ تنگ جبکہ ان سنٹر کوز بند کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس نے ہمیشہ ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم میں ہر اول دستے کا کام کیا ہے جو کام و ڈیوٹی ہسپتالوں میں ہم سے لی جاتی ہے باہر ہمیں اس سے کیوں روکا جارہا ہے اس ظلم وزیادتی کو اب مذید برداشت نہیں کیا جائے گاانھوں نے کہاکہ عر صہ درازسے پیرامیڈیکس کی پروموشن التوا کی شکار ہے ہمارے کئی سینئر اور محنتی ساتھ ترقی کی امید پر سبکدوش ہورہے ہیں اس کے علاوہ میڈیکل فیکلٹی کی انتظامی پوسٹوں پر بھی ہماری حق تلفی ہورہی ہے جو کہ اب ناقابل برداشت ہو چکی ہے انھوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبے حل نہ کئے گئے تو پولیو ڈینگی ملیریا خسرہ سمیت تمام مہمات کا مجبورابائیکاٹ کرکے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے