پشاور(مانند نیوز)اسلامیہ کالج پشاورمیں سپورٹس کوٹہ پرداخلے کے لیے ٹرائلز کا اغازآج بروزجمعہ 22ستمبرسے ہورہے ہیں ٹرائلز دمیں د س کھیلوں میں لڑکے جبکہ تین کھیلوں میں لڑکیاں ٹرائلز میں حصہ لینگے ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاورعلی شاہ ہوتی نے میڈیاکوٹرائلز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیگرسالوں کی طرح امسال بھی ایف اے،ایف ایس سی کے لیے ہم نے سپورٹس کوٹہ مختص کیاہے کل دس کھیلوں میں امیدواران ٹرائلز دینگے۔سکواش ٹرائلز25ستمبرکو صبح نو بجے پشاوریونیورسٹی سکواش کورٹ،کرکٹ کے ٹرائلز 26ستمبر صبح آٹھ بجے میدان جرت کرکٹ اکیڈیمی اسلامیہ کالج،بیڈمنٹن کے ٹرائلز 27ستمبر صبح آٹھ بجے تکبیر ہال،والی بال ٹرائلز28ستمبر صبح 8بجے والی بال کورٹ،ہاکی ٹرائلز 29ستمبر صبح آٹھ بجے ہاکی ٹرف،اتھلیٹکس کے ٹرائلز 2اکتوبر صبح آٹھ بجے،ٹیبل ٹینس ٹرائلز3اکتوبر صبح 8بجے تکبیر ہال،افٹبال ٹرائلز 4اکتوبرصبح آٹھ بجے فٹ بال گرانڈ،باسکٹ بال کے ٹرائلز 5اکتوبرصبح آٹھ بجے کالج کورٹ اور لان ٹینس ٹرائلز6اکتوبر صبح 8بجے ا سلامیہ کالج ٹینس کورٹ میں ہونگے جبکہ لڑکیوں کے تین کھیلوں ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اوراتھلیٹکس کے ٹرائلز،ٹیبل ٹینس ٹرائلز 9اکتوبر صبح اٹھ بجے تکبیر ہال،بیڈمنٹن ٹرائلز 9اکتوبرصبح گیارہ بجے تکبیر ہال اور اتھلیٹکس ٹرائلز 10اکتوبر صبح نوبجے اسلامیہ کالجیٹ سکول کرکٹ گراونڈ پشاورمیں ہونگے۔علی ہوتی نے ٹرائلز کے خواہشمند لڑکوں اورلڑکیوں کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ پاسپورٹ سائز وائٹ بیک گراونڈفوٹو،میٹرک ڈی ایم سی کاپی،شناختی کارڈکاپی یا فارم ب اورکالج سپورٹس بیس داخلہ فارم رسید کاپی ساتھ لازمی لائیں جبکہ مزید معلومات کیلئے کالج سے رابطہ کرسکتے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے