اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر قانون دان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ترجمان پیپلز پارٹی کی جانط سے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سی ای سی کی رکنیت بھی معطل کر دی۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے پارٹی پالیسیوں کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے