راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفدکی قیادت سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کی۔ ملاقات میں دونوں وفود نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی معاملات میں دوطرفہ تعاون کے معاملات پر بات چیت کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی وفدنے اس سے قبل جوائنٹ ہیڈکوارٹرز رالپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے