پشاور(مانند نیوز ڈیسک)ایس ڈی او سیٹھی ٹائون کا قاضی کلے رنگ روڈ میں بجلی چوروں اور نادہندہ گان کیخلاف گرینڈ آپریشن۔ 22ڈائریکٹ کنڈے اور 3 ٹمپرڈ شدہ میٹرزہٹا دیئے۔ 20 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔راشد لنگڑیال سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اور چیف ایگزیکٹو پیسکو کی ہدایت پر خالد خان ایس ڈی او نے پولیس اور سٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں جس میں 22 عدد ڈائریکٹ کنڈے اور 3 عدد ٹمپرڈ میٹرز ہٹائے گئے۔ 20 لاکھ سے زائد کی کیش ریکوری کی گئی جبکہ لاکھوں روپے نادہندگان سے میٹرز اتارے گئے خالد خان نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف سیکرٹری واٹر اینڈ پاور کی ہدایت پر پورے ملک میں ٹاسک فورس کی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بجلی چوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کی بہتری کے لئے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہیگا اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے