شبقدر ( مانند نیوز) شبقدر میں بجلی چوروں اور واپڈا نادہندگان کے خلاف مختلف ڈویژن اور بجلی فیڈرز پر 20 سے زائد واپڈا، ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کے مشترکہ اپریشن کئے جا چکے ہیں۔ ان اپریشن میں 155 افراد کے خلاف غیر قانونی کنکشنزکے مراسلہ پولیس تھانوں کو ارسال کئے جاچکے ہیں جبکہ 104 افرادکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ ملزمان میں اب تک 12گرفتار جبکہ 3 کو سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف اپریشن کے دوران بجلی چوری اور بقایاجات کی مد میں 20لاکھ سے زائد وصول کئے گئے جبکہ جرمانہ موقع پر گرفتار ہونے والے بجلی چوروں سے دولاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ واپڈا نادہنداگان سے اب تک ایک کروڑ 18لاکھ روپے کی وصولی بھی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار ایکسین واپڈا شبقدر ڈویژن امداد اللہ خان نے اب تک اپریشنز کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف نگراں وزیر اعظم کے ہدایت پر پورے ملک اور چیف پیسکو کی نگرانی میں خیبر پختون خواء اپریشن جاری ہے اس سلسلے میں 8ستمبر سے شبقدرمیں بھی مختلف ڈویژن اور بجلی فیڈرز پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے اپریشن شروع کیا جا چکا ہیں۔ اپریشن کے دوران اب تک سینکٹروں غیر قانونی کنکشنز اور بجلی ٹرانسفارمر منقطع کئے گئے ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث 155افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے مراسلہ متعلقہ تھانوں اعسال کیا گیا ہیں جن میں اب تک 104 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان میں 12 افراد گرفتار بھی ہوئے جن میں 3 کو سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں۔ ایکسین شبقدر کا کہناتھا کہ جرمانوں کی مد میں 20لالاکھ سے زائد جبکہ بقایاجات کی مد میں ایک کروڑ 18 لاکھ وصول کئے گئے ہیں۔ بجلی چوری میں موقع پر گرفتار ملزمان سے دو لاکھ جرمانے وصول کئے جا چکے ہیں۔ ایکسین شبقدر امداد اللہ نے مزید کہاکہ شبقدر میں سرکاری محکموں کے ذمہ 3کروڑ 28 لاکھ کے بقایاجات ہیں جن کی وصولی کیلئے بھی اپریشن شروع کر دیا ہے ان محکموں میں ٹی ایچ کیو شبقدر کے ذمہ 53لاکھ، ٹی ایچ کیو تنگی کے ذمہ 47 لاکھ،ٹی ایم اے شبقدر پانچ لاکھ، ٹی ایم اے 72 لاکھ، سکنڈی سکولز شبقدرمیل،38لاکھ،فی میل چار لاکھ، پرائمری سکول میل شبقدر 25لاکھ، فی میل 23لاکھ پولیس 7لاکھ90ہزار جبکہ محکمہ ایریگیشن کے ذمہ 53لاکھ کے بقیاجات موجود ہیں۔ ان بقایا جات کی وصولی کیلئے ان محکموں کے حکام سے بات کرکے وصولی کو یقینی بنایا جائیگا، ایکسین نے مزید کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بجلی چوری کے مکمل خاتمہ تک اپریشن جاری رکھا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے