دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا/ کمانڈنٹ دیر لیویز فورس عرفان علی خان صافی کا لیویز لائن دیر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرجب لیویز لائن پہنچے تو لیویز فورس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور شہیدوں کے بلند درجات کیلئے دعا مانگی۔ بعد ازاں انہوں نے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا جہاں لیویز فورس اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ انچارج صوبیدار غوث الرحمٰن نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرعرفان علی نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کے مسائل سنیں اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کو کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خدمات کی فراہمی کے دوران بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوام کے مسائل حل ھوں گے تو لیویز فورس کے وقار میں اضافہ ھوگا عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ھونا چاہیئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی شکیل احمد اُتمانخیل بھی موجود تھے۔