دیر بالا (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں دفتر عملے اور مختلف وفود کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے عملہ کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنرنے اپنے عملہ سے گفتگو کرتے ھوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض جانفشانی اور لگن کے ساتھ انجام دیں اور عوامی خادم بن کر رہیں تاکہ ان کی شکایات اور مشکلات میں کمی واقع ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام آفسران واہلکاران متحرک رہیں اور اپنے فرائض نبھانے کیلئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے مثبت اقدامات انتہائی ضروری ھے۔ آفسران اور اہلکاران دفاتر میں بروقت حاضری یقینی بنائیں اور فرائض کی آدائیگی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔