اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، ایف آئی اے اور پولیس کے متعلقہ افسران کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے کے مطابق طلبی کا آرڈر آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ملزم کو کسی معاملے میں وائس ریکارڈنگ کروانے کیلئے آرڈر جاری کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے