اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کا بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے انکشافات کیے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ارکان کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق ہمیں وٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر ان کو بھتے کے لیے افغانستان سے کال کرتا تھا۔ ملزم نے کہا کہ بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں وہ لوگوں کو جان سے مارنے یا اغوا کی دھمکیاں دیتا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے