بٹ خیلہ (مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے سیکر ٹری فوڈ ظریف المعانی نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرکے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر بد نام محکمہ خوراک کی اچھی ساکھ بحال کی جائے گی فوڈ سیکورٹی جیسے بڑے اور اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی زرعی زمینوں اور باغات کی جگہ رہائشی و کمرشل تعمیرات میں خطر ناک حد تک اضا فہ روکنا اور گرین سیکٹر کا تحفظ وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے برینزانٹر نیشنل سکول آف ٹیلنٹ بٹ خیلہ میں ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کی ایجوکیشن سپورٹ سکیم کا افتتاح کرتے ہو ئے کیاڈائریکٹر بیسٹ سمیع اللہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد خان ای ایس ای ایف کے ڈائریکٹر پروگرام حبیب الر حمن اورکزئی ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر محمود علی نے بھی خطاب کیاسیکر ٹری فوڈ نے کہاکہ بحیثیت ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈیشن ادارے اور نان فارمل سکولز کو فعال اور منظم کر کے دولاکھ بچوں کوداخلہ دلوایا اورچار ہزار خواتین کو روزگار مہیا کیاانھوں نے کہا کہ ملک میں وسائل اور قوم میں صلاحیت کی کمی نہیں اخلاص اور کردار وعمل کے ذریعے ہر قسم کے بحران سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی منزل حا صل کرنا ممکن ہے انھوں نے نان فارمل سکولز کے بچوں اور لیڈی ٹیچرز میں کارکردگی کی بنیاد پرسر ٹیفکیٹ اور مڈل تقسیم کئے۔