بٹ خیلہ (مانند نیوز)جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کو بڑا دھچکا،بٹ خیلہ تحصیل کے جنرل سیکر ٹری ممبرصوبائی شوریٰ کونسلر محمد نعیم خان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ایک بڑی شمولیتی تقریب میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر ووزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایون خان اور ضلعی جنرل سیکر ٹری حا جی محمد صدیق نے انھیں پارٹی ٹوپی پہنائی افتخار خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد تقریب سے احسان خان ایڈوکیٹ تحصیل صدر جانی روم محبوب الر حمن حیات خان ایڈوکیٹ طارق خان نعیم خان حا جی محمد صدیق وغیرہ نے خطاب کیاانجینئر ہمایون خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہماری نئی نسل میں بد اخلاقی بد تہذیبی عدم برداشت فحاشی وعریانی کی وہ خطر ناک زہر شامل کی ہے جس سے اتحاد وایفاق کے ذریعے ہی چھٹکارہ حا صل کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کا قانون قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا اور ایٹمی قوت کا حصول پی پی کے وہ کارنامے ہیں جنھیں تاریخ رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔