صادق آباد (مانند نیوز ڈیسک) صادق آباد میںکچے کے ڈاکوؤں نے تھانہ احمدپورلمہ کی حدودسے 2 کسانوں کو اغوا کرلیا، ورثا کے مطابق دونوں افراد زمین سے واپس آرہے تھے کہ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔صادق آباد میں ڈاکوؤں نے 2 کسانوں کو اغوا کیا اور کچے کے علاقے میں لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹیم تشکیل دے کر کچے کی جانب روانہ کردی۔ مغویوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں کسان زمینوں پر کام کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کر دیا اور اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے۔ مغوی کسانوں کے ورثا نے آئی جی پنجاب سے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے