پشاور(مانند نیوز ڈیسک) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختوتونخوا بیرونی سرمایہ کاری کے لئے کافی پرکشش مقام ہے جہاں پر سیاحت معدنیات اور دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے راہ ہموار کرنے سمیت مشکلات کو دور کرنے کے لئے موثر وعملی اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہو اوراسے بہتری کی طرف گامزن کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اوور سیز بزنس فورم برطانیہ (UK)کے چیئرمین محمد فاروق خان کی سربراہی میں فورم کے وفد کی چیمبر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اوورسیز بزنس فورم UK کے وفد کے دیگر اراکین میں سلمان دوسا محمد فیاض خان نعیم اللہ شاہ وامیک امجد علی اور نعمان علی شامل تھے جبکہ ملاقات کے دروان سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل سجاد عزیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اوور سیز بزنس فورم UK کے چیئرمین محمد فاروق خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں فورم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو فورم کے تحت لندن میں ہونیوالے شیڈول پروگرام / انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ فورم کے چیئرمین نے اوور سیز کمیشن برائے خیبر پختونخوانے کے قیام کی تجویز بھی پیش کی اس سلسلے میں سرحدچیمبر اپنا کردار ادا کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے