پشاور(مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کمسن ڈرائیوروں’ کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے 3040 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام نے شہر کے تمام سیکٹروں میں کمسن ڈرائیوروں (انڈر ایج)’ کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران گاڑیوں سے کالے شیشے (سٹکرز) اتار لئے گئے جبکہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے دوران موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل منتقل کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکاروں کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریفک حکام و اہلکار کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے سڑکوں پر کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں سمیت شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ کمسن ڈرائیور حادثات کا شکار نہ ہوں اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف سکولوں میں جاکر طلبہ کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے