لوئردیر (مانند نیوز)لوئردیر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیرلوئر فواد احمد کے ہدایات کی روشنی میں بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرادینزئی محمد داؤد سلیمی کے زیر نگرانی ایس ڈی او پیسکو کے ہمراہ سب ڈویژن ادئینزئی کے مختلف علاقوں / بازاروں میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کئی افراد کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کر دی اور بجلی نادہندگان سے پچاس ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ ساتھ غیر قانونی کنڈے اتاردئے گئے۔ ان کنڈا مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آپریشن کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ بجلی چوری کے خلاف آپریشن دیر پائین کے تمام سب ڈویژن میں متعلقہ ایڈیشنل/ اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر نگرانی جاری ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف اس مہم میں ضلعی انتظامیہ اور پیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مندرجہ زیل وٹس ایپ نمبر پر اطلاع دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 0945821684