لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے ادویات کا مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کئے جانے کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ واقع میڈیکل سٹورز کا معائنہ کریں اور جن میڈیکل سٹوروں نے مقررہ کردہ ریٹ سے زائد قیمتیں وصول کی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹوروں میں ادویات کو مقررہ نرخ کے مطابق فروخت پایا گیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹور مالکان کو ادویات کی فروخت مقررہ ریٹ کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور خبر دار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں ملوث کیمسٹ حضرات کے دکان سیل کرنے کے ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ زائد قیمتیں وصول کرنے والے کیمسٹ حضرات کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں۔ اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شکایات کیلئے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 0943412519، اے سی چترال افس نمبر 0943413686 اوراے سی دروش افس نمبر 0943480203 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر افیشل سوشل میڈیا پیج پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔