ایبٹ آباد (مانند نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کی مداخلت اور فیصلے سے محکمہ واپڈا کے ایک اہلکار کا التوا کا شکارپنشن کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ وفاقی محتسب کے ریجنل آفس ایبٹ آباد میں محکمہ واپڈا کے اہلکار محمد یونس کی جانب پنشن کی بلا وجہ تاخیر سے متعلق شکایت دائر کی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد سیکرٹریٹ کی جانب سے محکمہ واپڈا کے ارباب اختیار کو نوٹس جاری کئے اور کیس کی مکمل تفتیش کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کے افسران کو اہلکار کو پنشن کی ادائیگی کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ واپڈا نے محمد یونس کو پنشن کی ادائیگی کردی۔ اس موقع پر شکایت کنندہ محمد یونس نے وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے ادارے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاجن کو کاوشوں سے پنشن کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ شکایت کنندہ محمد یونس نے کہا کہ وفاقی محتسب کا دارہ عوامی مسئل کے حل میں جس طرح کام کرتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ جناب عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب میں موصول شدہ شکایات کو بغیر تامل کے مختصر عرصے میں حل کروا دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کا عزم عوام کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف ان کی دہلیز تک پہنچانے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریاں بھی لگائی جارہی ہیں تاکہ دور دراز کے علاقوں کے افراد کو ان کی دہلیز پہ نصاف فراہم کیا جاسکے۔