راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1004 تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 90، ڈی ایچ کیو میں 54، بے نظیر بھٹو اسپتال میں 36 ڈینگی کے مریض داخل ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک عمارت سیل کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 چالان اور 1 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ابھی تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3204 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 549 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، مجموعی طور پر 948 چالان، 52 لاکھ 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے