ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے دی ہیگ میں انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر دنیا بھر کے ممالک میں شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سوئیڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک میں عوامی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا موقف ہے کہ اس طرح کے اقدامات واضح طور پرنفرت اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات انتہاپسندی کومستردکرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں، ایسے اقدامات افراد ملکوں کے درمیان باہمی احترام و تعلقات کو بھی سبو تاژ کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے