اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیاگیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں، پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔ واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے