اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اگلے عام انتخابات کا عمل شروع ہونے سے قبل تین نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر خادمینِ سندھ (کے ایس)، پاکستان کسان لیبر پارٹی(پی کے ایل پی)اور تحریک احساس پاکستان(ٹی ای پی)کی رجسٹریشن کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔خادمینِ سندھ جماعت کی رجسٹریشن کے بارے میں الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن میں کہا کہ الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 208 اور 209 (3)کے مطابق الیکشن رولز 2017 کے قاعدے 158 کے ذیلی اصول (2) کے ساتھ پڑھیں، الیکشن کمیشن عوامی معلومات کے لیے شائع کر رہی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے متعلق معلومات پر مشتمل سرٹیفکیٹ میں پارٹی عہدیداروں کے نام، عہدہ، پتے اور انتخابی نتائج کی تفصیلات کے ساتھ نئے اندراج شدہ سیاسی جماعت خادمین سندھ کے حوالے سے الیکشن کے نتائج کا اعلان کرنے والے پارٹی نوٹیفکیشن کی کاپی شامل ہیں۔