ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو معاشرے میں بے حیائی پھیلانے کیلئے اور نوجوان نسل کے اخلاقیات کو تباہ کرنے کیلئے لایا گیا تھا، کے پی کے میں 9سال عمران خان کی حکومت ہونے کے باوجود کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیںکیا گیا، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں اسلام کی بالا دستی کی جنگ لڑی ہے، ملک دشمن قوتیں مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازشیں کررہی ہیں،لیکن جے یو آئی ہمیشہ کی طرح ملک دشمن قوتوں کی ان سازشوں کو ناکام بنائے گی، انشاء اللہ پشاور میں 14اکتوبر بروز ہفتہ منعقد ہونے والی سالانہ مفتی محمود کانفرنس سنگ میل ثابت ہو گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عبدالخیل میں جے یو آئی کے رہنما و سرپرست مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کفیل احمد نظامی سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر کفیل احمد نظامی نے ان کو 14اکتوبر کو پشاور میں منعقد ہونے والی عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے تیاریوں بارے آگاہ کیااور بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ضلعی امیر جے یو آئی مولانا لطف الرحمن اور ضلعی سینئر نائب صدر مولاناعبید الرحمن اور ضلعی و تحصیل قائدین کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کریگا،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو معاشرے میں بے حیائی پھیلانے کیلئے اور نوجوان نسل کے اخلاقیات کو تباہ کرنے کیلئے لایا گیا،انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں 9سال عمران خان کی حکومت ہونے کے باوجود کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیںکیا گیااور علاقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام میگا پراجیکٹس جمعیت علماء اسلام کے دور میں پایہ تکمیل تک پہنچے،انہو ںنے کہا کہ صوبے میں ہر طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے، سیاسی عدم استحکام میں معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،انہو ںنے اس موقع پر کفیل احمد نظامی کی علاقہ اور جماعت کیلئے خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے