بٹ خیلہ (مانند نیوز)اے ٹی سی ملاکنڈ کے عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نے 9 اکتوبر 2023 کو مقدمہ کی ریکارڈ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر 2023 کو پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے سابق وزیر شکیل خان کی قیادت میں بٹ خیلہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور لیوی اہلکاروں سے تصادم کے خلاف لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں 200 سے زیادہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سیون اے ٹی اے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں بعض ملزمان فوری گرفتار ہوئے جبکہ اکثریت فرار ہوگئے جن میں 26 ملزمان نے اے ٹی سی ملاکنڈ ریاض احمد کی عدالت میں بی بی اے کے لئے اپیل کی، ملزمان کی طرف سے نوجوان قانون دان سید عرفان معظم ایڈوکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے ایک لاکھ روپے دو نفری ضمانت کے عوض 26 ملزمان کی ضمانت منظور کرکے نو اکتوبر کو مقدمہ کی ریکارڈ طلب کرلی ہے۔