بٹ خیلہ (مانند نیوز)ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے کلاس فور ملازم کا مریضوں سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل، ہسپتال ملازم خواتین کی موجودگی میں ایک شخص کو نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں،ہسپتال ایم ایس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملازم کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلڈرن او پی ڈی کے سامنے موجود وارڈ اردلی خواتین کی موجودگی میں بیمار کے ساتھ آئے ہوئے شخص کو انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں،جبکہ مذکورہ شخص کی طرف سے دیا گیا او پی ڈی چٹ اور دیگر کاغذات بھی ان کے منہ پر پھینکتے ہیں ویڈیو وائرل ہونے پرڈی سی ملاکنڈ اور اے سی بٹ خیلہ نے نوٹس لی جبکہ ملاکنڈ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مذکورہ ملازم کی متکبرانہ اورہتک امیز رویہ اور ناشائستہ زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور انہیں فوری معطل کرنے کے مطالبات شروع کئے، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال ایم ایس نے مذکورہ ملازم کو فوری طور پر معطل کرکے ڈی ایم ایس ڈاکٹر نیاز بہادر اور ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ارشد پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔