چارسدہ(مانند نیوز)بٹگرام میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے اور شہری کوفائرنگ سے زخمی کرنے والے راہزن گینگ کے 2ملزمان گرفتار۔علاقہ تھانہ بٹگرام کی حدود میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھیننے اور فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاوید خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بے نقاب کرکے راہزن گینگ کے 2ملزمان گرفتار کئے۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موبائل فون اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ بٹگرام کے رہائشی حبیب اللہ ولد خالد جمال ساکن خرکئی نے زخمی حالت میں کیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مین روڈ نزد اخون بابا قبرستان کے قریب عشاء نماز کے بعد گھر جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم نقاب پوش جس نے ہاتھ میں پستول پکڑا ہوا تھا، میرے قریب آکر پستول کی نوک پر مجھ سے موبائل چھینا اور اپنے پستول سے مجھ پر فائرنگ کی جس کی وجہ میں زخمی ہوا اور نامعلوم نقاب پوش موقع سے فرار ہوئے۔بٹگرام پولیس نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔واقعہ کے فوری بعدریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزم/ملزمان تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام جاوید خان اور دیگر افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں راہزن گینگ کیدو اصل ملزمان جابر ولد نسیم خان اور ممریز خان عرف راجا ولد گل روز ساکنان اخون آباد کورونہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موبائل فون اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔واقعہ میں زخمی حبیب اللہ نے ایس ایچ او تھانہ بٹگرام جاوید خان کی کارکردگی کی زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کا شکریہ ادا کیا۔