سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل لطیفے سخاکوٹ کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین علی رحمان اتمان خیل منعقد ہوا جس میں ممبران زاہد علی، رشید حسن اور یوتھ کونسلر سہیل خان سمیت سیکرٹری زبیر خان نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ار وی ایس رولز 2021پر بحث کی گئی جس میں ڈیتھ، برتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ کے حصول اور اس میں قانونی خامیوں پر بحث کی گئی اور چیئرمین سمیت تمام ممبران نے سی ار وی ایس 2021 رولزاسان بنانے اور اس میں قانونی پیچدگیاں دورکرنے کا مطالبہ کیاگیا تاکہ عوام کواپنے دہلیز پر اسانی سے بنیادی حقوق کے سرٹیفکیٹ فراہم کی جاسکیں اور اس میں مذید ترامیم کر کے صوبے کی سطح پر تمام ویلج سیکرٹریوں کوجلدازجلد ارسال کی جائے۔ ہاؤس میں تمام ممبران نے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ ایک سال سے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈحکومت نے ابھی تک مہیا نہیں کی جسکی وجہ سے ویلج کونسل مکمل طور پر غیر فعال ہے اور عوام ترقیاتی کاموں کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی کاموں کیساتھ ساتھ صفائی وستھرائی کاکام بھی جاری رکھا جاسکیں وی سی سطح پر نکاس اب کی تمام نالیاں بند ہونے کی وجہ سے سٹرکوں اور گلیوں میں گندہ پانی بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں اور خاص کر ڈینگی کاخطرہ ہے۔اجلاس میں چیئرمین سمیت ممبران نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ میں جتنے طلباء نے داخلہ فارمز جمع کئے ہیں ان تمام طلباء کو داخلہ دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے